0
Tuesday 11 Jun 2024 11:26

ہائیکورٹ نے ہتک عزت قانون کی تین شقوں پر عملدرآمد عدالتی فیصلے سے مشروط کر دیا

ہائیکورٹ نے ہتک عزت قانون کی تین شقوں پر عملدرآمد عدالتی فیصلے سے مشروط کر دیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں حال ہی میں بطور قانون نافذ ہونیوالے ہتک عزت قانون کی تین دفعات پر عملدرآمد کو عدالتی فیصلے سے مشروط کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب میں ہتک عزت قانون کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس امجد رفیق نے استفسار کیا کہ ہتک عزت قانون کیسے آزادی اظہار رائے اور بنیادی حقوق کیخلاف ہے؟ جس پر وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ ہتک عزت قانون کے مطابق آپ بغیر ثبوت کارروائی کر سکتے ہیں۔ جسٹس امجد رفیق نے کہا کہ چیف منسٹر کوئی بیان دے تو آپ اس کو عدالت لے آئیں یہ غلط بات ہے، جس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ وزیراعلیٰ جھوٹ ہی نہ بولے۔

وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ وزیر اطلاعات پنجاب صبح سے لے کر شام تک جھوٹ بولتی ہیں، اس قانون میں ٹرائل سے قبل ہی ملزم کو 30 لاکھ جرمانہ ہو سکتا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے ہتک عزت قانون کی دفعہ 3، 5 اور 8 پر عملدرآمد کو فیصلے سے مشروط کرتے ہوئے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کیلئے نوٹس جاری کر دیئے۔ عدالت نے پنجاب حکومت سمیت دیگرسے بھی جواب طلب کر لیا۔ واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی سے منظور بل پر قائم مقام گورنر پنجاب ملک احمد خان نے دستخط کئے تھے، جس کے بعد ہتک عزت کا قانون پنجاب میں باقاعدہ طور پر لاگو ہو چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1141023
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش