0
Tuesday 11 Jun 2024 11:31

جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی تک اسمبلی انتخابات میں حصہ نہیں لوں گا، عمر عبداللہ

جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی تک اسمبلی انتخابات میں حصہ نہیں لوں گا، عمر عبداللہ
اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ وہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں حصہ لے کر اپنی تذلیل نہیں کرائیں گے بلکہ اس کے بجائے جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کے لئے اپنی پارٹی مہم کی قیادت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق عمر عبداللہ نے بی جے پی حکومت کی دو اہم اتحادی جماعتوں تلگودیشم پارٹی اور جنتا دل یونائیٹڈ کو خبردار کیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اپنے دو اہم اتحادیوں پر انحصار کو ختم کرانے کے لئے ان کے ارکان کو اپنے ساتھ ملانے کی کوشش کرے گی۔ عمرعبد اللہ کا بیان اس وقت سامنے آیا جب بی جے پی پارلیمانی انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی تاہم وہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملکر حکومت بنانے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ نیشنل کانفرنس کے رہنما کو یقین ہے کہ بی جے پی اپنی حکومت کو مستحکم کرنے کے لئے دوسری جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ کو غیر قانونی طور پر اپنے ساتھ ملانے کی کوشش کرے گی۔ انہوں نے ٹی ڈی پی اور جے ڈی یو کو ہوشیار رہنے کا مشورہ دیا کیونکہ بی جے پی کا ”آپریشن کنول” ماضی میں کامیاب رہا ہے۔آپریشن کنول بھارت میں ایک ایسی سیاسی اصطلاح ہے جس کے تحت بھارتیہ جنتا پارٹی دوسری جماعتوں خاص طور پر اپنی اتحادیوں جماعتوں کے ارکان کو بی جے پی میں شامل ہونے یا اس کی حکومت کی حمایت کرنے پر مجبور کرتی ہے تاکہ وہ اپنی اکثریت برقرار رکھ سکے یا اپنی پوزیشن کو مزید مضبوط کر سکے۔ یہ اصطلاح بی جے پی کے انتخابی نشان ”کنول”سے اخذ کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1141024
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش