0
Tuesday 11 Jun 2024 12:23

آزاد ی کشمیر سے خوشحالی کشمیر تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، سردار رضوان حنیف

آزاد ی کشمیر سے خوشحالی کشمیر تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، سردار رضوان حنیف
اسلام ٹائمز۔ جموں کشمیر یوناٹیڈ موومنٹ کے مرکزی رہنما سردار رضوان حنیف نے کہا ہے کہ آزادی کشمیر سے خوشحالی کشمیر تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، تحریک آزادی کشمیر کو تقویت پہنچانا مجاہدین کی حوصلہ افزائی کرنا ہماری ذمہ داری ہے، مودی کو مقبوضہ کشمیر میں عبرتناک شکست ہوئی ہے، کشمیری عوام نے مودی کے بیانیے کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح کشمیری عوام آپس میں اتحاد و اتفاق قائم رکھیں تو دنیا کی کوئی طاقت کشمیری عوام کو آزادی سے نہیں روک سکتی ہے، کشمیری عوام نے نہتے ہو کر بھارت کی آٹھ لاکھ فوج کا مقابلہ کر کے دنیا کو بتا دیا کہ کشمیری عوام اپنا حق خودارادیت لینے کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چترہ ٹوپی میں عظیم الشان شہدائے کشمیر کانفرنس سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے جموں کشمیر یوناٹیڈ موومنٹ راولاکوٹ کے سیکرٹری جنرل مفتی عبداللہ کشمیری، عامر ضیاء، مولانا صہیب کشمیری جموں کشمیر یوناٹیڈ موومنٹ راولاکوٹ کے سیکرٹری جنرل، عتیق الرحمن، حافظ سلیم، قاری عاشق و دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے چترہ ٹوپی میں شہداء کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے تمام لوگ اور تمام سیاسی جماعتوں کو آپس میں اتحاد و اتفاق کا اظہار کرنا ہو گا، تمام مسلمانوں کو فلسطین اور کشمیریوں سے ہمدردی کا اظہار کرنا چاہیے، ہمیں اسلام کی بقاء اور تحریک آزادی کو کامیاب کرنا ہے، ہمیں منفی پروپیگنڈے سے عوام کو بچانا چایے، پوری کشمیری قوم کو متحد کر کے آزادی کشمیر کی تحریک کو آگے بڑھانا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 1141033
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش