0
Tuesday 11 Jun 2024 12:39

کوٹ ادو، دڑہ چوک سنانواں میں کباڑ خانہ میں دھماکہ، 2 افراد جاں بحق 

کوٹ ادو، دڑہ چوک سنانواں میں کباڑ خانہ میں دھماکہ، 2 افراد جاں بحق 
اسلام ٹائمز۔ کوٹ ادو میں دڑہ چوک سنانواں کباڑے کے سامان میں زور دار دھماکہ ہوا ہے، دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے، اطلاع ملنے پر ریسکیو اور پولیس ٹیم سنانواں و ڈی ایس پی سنانواں موقع پر پہنچ گئے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا، جائے وقوعہ پر ڈی پی او سید حسنین حیدرنے ایس ڈی پی او سنانواں طاہر اعجاز پولیس کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بم ڈسپوزل سکواڈ اور قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے دھماکے کی نوعیت کی جانچ کر رہے ہیں، جاں بحق افراد کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کروایا جا رہا ہے، ابتدائی تحقیقات میں دھماکے میں دہشت گردی کا کوئی عنصر موجود نہیں ہے، اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں، فارنزک ٹیمیں بھی شواہد کا موقع پر تجزیہ کر رہی ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 1141034
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش