0
Tuesday 11 Jun 2024 13:57
ہم سی پیک اپ گریڈ ویژن کی طرف جارہے ہیں

پاکستان کی معیشت کی بحالی آئی ٹی کے ساتھ جڑی ہے، عطا تارڑ

پاکستان کی خارجہ پالیسی مزید بہتر کی جارہی ہے
پاکستان کی معیشت کی بحالی آئی ٹی کے ساتھ جڑی ہے، عطا تارڑ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کی بحالی آئی ٹی کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک ذمہ دار ملک ہیں، ہم جنگ نہیں امن چاہتے ہیں، ہمارا ملک  90 فیصد آلودگی سے متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی مزید بہتر کی جارہی ہے۔ مشرق وسطیٰ پاکستان کو اتحادی سمجھتا ہے، ہم تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ ہماری ایران کے ساتھ سرحدیں ہیں۔ ایرانی صدر کا دورہ پاکستان انتہائی کامیاب رہا، ایرانی صدر نے 10 ارب تک سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ سعودیہ عرب  کے اعلیٰ سطح کے وفد نے پاکستان کا دورہ کیا جو ہمارے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ سعودی عرب نے بھی پاکستان کو تجارت کے فروغ کیلئے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت نے فنی تعلیم پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے، ہماری آئی ٹی ایکسپورٹ بڑھ رہی ہے۔ چین میں 2 لاکھ طلبہ کو آئی ٹی کی تعلیم دلوانا ہماری بہت بڑی کامیابی ہوگی۔ چین کی نجی ٹیلی کام کمپنی ہمارے لاکھوں طلبہ کو آئی ٹی کی جدید تعلیم کی سہولت فراہم کرے گی جبکہ چین پاکستان کی معاونت سے ہمارے طلبہ کو زرعی شعبہ میں جدید تعلیم دے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی کی بہت بڑی مارکیٹ ہے۔ پاکستان کی معیشت بھی آئی ٹی کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔ ہم اپنی معیشت کی بحالی اور استحکام چاہتے ہیں، ہم سی پیک اپ گریڈ ویژن کی طرف جارہے ہیں تاکہ خطے میں زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔
خبر کا کوڈ : 1141055
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش