0
Tuesday 11 Jun 2024 18:35

اراکین گلگت بلتستان کونسل کی لکی مروت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

اراکین گلگت بلتستان کونسل کی لکی مروت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی گلگت بلتستان کونسل ایوب شاہ، رکن کونسل شیخ احمد علی نوری، سید شبیہ الحسنین، عبد الرحمٰن اور دیگر ممبران کونسل نے لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ملک کے امن کو سبوتاژ کرنے کی مذموم سازش ہیں، دہشتگرد اپنی مذموم سازش میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دلخراش سانحے پر ممبران کونسل شہداء کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ریاست سے مطالبہ ہے کہ جلد سے جلد ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کر کے دہشتگردوں کو قرار واقعی سزا دے۔ شہداء کی درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا، زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1141094
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش