0
Tuesday 11 Jun 2024 19:32

یہ کابینہ نہیں ’این ڈی اے‘ کا ’’پریوار منڈل‘‘ ہے، راہل گاندھی

یہ کابینہ نہیں ’این ڈی اے‘ کا ’’پریوار منڈل‘‘ ہے، راہل گاندھی
اسلام ٹائمز۔ نریندر مودی کے نئے وزراء کو راہل گاندھی نے ’’این ڈی اے‘‘ کا ’’پریوار منڈل‘‘ بتایا ہے۔ راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹر شیئر کیا ہے، جس میں ان وزراء کے نام ہیں، جن کے والد یا فیملی کے دیگر اراکین پہلے سیاست میں رہ چکے ہیں۔ ان میں کئی لیڈر تو ایسے ہیں، جن کے والد وزیراعظم اور وزیراعلٰی تک رہ چکے ہیں۔ مودی کے تیسری مدت کار میں وزیر بنائے گئے لیڈران کو پیر کی دیر شام قلمدان تقسیم کئے گئے تھے۔ منگل کو راہل گاندھی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ سے اس کابینہ کو این ڈی اے کا ’پریوار منڈل‘ بتایا۔ لیڈران کے نام کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی پر بھی بڑا حملہ بولا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر راہل گاندھی نے جو پوسٹر شیئر کیا ہے، ان میں 20 لیڈران کے نام لکھے ہیں، ان میں بی جے پی کے ساتھ ساتھ اتحادی پارٹیوں کے لیڈران کے نام بھی شامل ہیں۔ پوسٹ میں راہل گاندھی نے لکھا ہے کہ نسلوں کی جدوجہد، خدمت اور قربانی کی روایت کو ’’پریوار واد‘‘ کہنے والے اپنے سرکاری فیملی کو اقتدار کی وصیت تقسیم کر رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے مزید لکھا ہے کہ اسی قول و فعل کے فرق کو نریندر مودی کہتے ہیں۔

راہل گاندھی کی رائے بریلی میں آج اظہار تشکر تقریب منعقد کی گئی ہے۔ امید ہے کہ راہل گاندھی رائے بریلی اور وائناڈ میں سے کسی ایک سیٹ کو چھوڑنے کا اعلان کرسکتے ہیں۔ اس تقریب میں سونیا گاندھی اور پرینکا گاندھی بھی حصہ لے رہی ہیں۔ تقریب سے پہلے امیٹھی کے رکن پارلیمنٹ کے ایل شرما نے کہا ہے کہ یہاں کی عوام چاہتی ہے کہ راہل گاندھی رائے بریلی سے ہی رکن پارلیمنٹ رہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے رائے بریلی سے ہی راہل گاندھی کے رکن پارلیمنٹ رہنے کو اپنی ذاتی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1141101
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش