0
Tuesday 11 Jun 2024 19:22

یمنی عوام کی بین الاقوامی امداد میں کمی پر ایران کے مشیر خارجہ میں تشویش

یمنی عوام کی بین الاقوامی امداد میں کمی پر ایران کے مشیر خارجہ میں تشویش
اسلام ٹائمز۔ آج "ہانس گرینڈ برگ" نے ایرانی وزارت خارجہ کے سینئر سیاسی مشیر "علی اصغر خاجی" سے ویڈیو لنک کے ذریعے رابطہ کیا۔ ہانس گرینڈ برگ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی برائے یمنی امور ہیں۔ اس موقع پر دونوں رہنماوں نے یمن اور غزہ کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ جلد ہی غزہ میں جنگ بندی ہو جائے گی۔ انہوں نے غزہ میں جنگ بندی کو علاقائی استحکام اور بحیرہ احمر میں سلامتی کے لئے ضروری قرار دیا۔ اس دوران علی اصغر خاجی نے یمن کی سنگین اقتصادی صورت حال کی جانب اشارہ کیا۔ انہوں نے اس بابت یمن کے لئے بین الاقوامی امداد میں کمی پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے ان سخت حالات میں یمن کی عالمی انسانی امداد میں اضافے کا مطالبہ کیا۔ فریقین نے یمن کی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے اِس امید کا اظہار کیا کہ صنعاء میں جاری امن عمل کو مزید جاری رہنا چاہئے۔ انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ یمن کے مسئلے کا قطعاََ عسکری حل موجود نہیں۔ انہوں نے مسائل کے حل کے لئے امن معاہدے پر دستخط کی ضرورت پر زور دیا۔
خبر کا کوڈ : 1141102
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش