0
Tuesday 11 Jun 2024 20:11

کانگریس ہریانہ اسمبلی الیکشن میں عام آدمی پارٹی کیساتھ الائنس کریگی، بھوپیندر سنگھ

کانگریس ہریانہ اسمبلی الیکشن میں عام آدمی پارٹی کیساتھ الائنس کریگی، بھوپیندر سنگھ
اسلام ٹائمز۔ پارلیمانی الیکشن کے نتائج کے بعد بی جے پی، کانگریس، آئی این ایل ڈی، جے جے پی اور عام آدمی پارٹی اسمبلی الیکشن کی تیاریوں میں مصروف ہوگئی ہیں۔ کانگریس پارلیمانی نتائج سے پُرجوش ہے۔ اس درمیان ہریانہ کے سابق وزیراعلٰی اور کانگریس کے سینیئر لیڈر بھوپیندر سنگھ ہڈا نے دعویٰ کیا کہ اس بار کانگریس کی حکومت بنے گی۔ سابق وزیراعلیٰ بھوپیندر سنگھ ہڈا نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی سے بات چیت میں کہا کہ پارلیمانی الیکشن میں لوگوں نے جو فیصلہ کیا ہے، 36 برادری کی حمایت ملی ہے۔

انہون نے کہا کہ کانگریس کے ووٹ میں بھی 20 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، بی جے پی گھٹی ہے، یہ ایک واضح اشارہ ہے کہ ہریانہ میں 36 برادری نے من بنا لیا ہے کہ آنے والی حکومت کانگریس کی ہوگی۔ انہوں نے عام آدمی پارٹی سے الائنس سے متعلق سوال پر کہا کہ وہ قومی سطح پر ہے، ہریانہ میں کوئی الائنس نہیں ہے۔ واضح رہے کہ پارلیمانی الیکشن میں کانگریس اور عام آدمی پارٹی نے دہلی، ہریانہ، گجرات، گوا اور آسام میں الائنس کیا تھا۔ آپ ان ریاستوں میں الیکشن نہیں جیت سکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1141103
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش