0
Tuesday 11 Jun 2024 21:23

بھارتی شہر حیدرآباد میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے عظیم الشان اجلاس

بھارتی شہر حیدرآباد میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے عظیم الشان اجلاس
اسلام ٹائمز۔ بھارت کی مختلف ریاستوں کی ملی تنظیموں کی جانب سے نہتے فلسطینوں پر اسرائیلی بربریت کے خلاف آواز بلند ہوتی رہی ہے۔ جماعت اسلامی ہند کی جانب سے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے عظیم الشان اجلاس نمائش میدان حیدرآباد میں منعقد ہوا۔ ذرائع کے مطابق فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل کی بربریت کے خلاف جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ کی جانب سے منعقدہ اجلاس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء اکرام، قائدین عظام و دانشوران نے معصوم فلسطینوں کی حمایت اور اسرائیل کی بربریت و تشدد کی مخالفت میں خطاب کیا۔

اس موقع پر اسرائیل کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کرکے نعرے بلند کئے گئے۔ اجلاس کی صدارت ڈاکٹر محمد خالد مبشر الظفر امیر حلقہ تلنگانہ نے کی۔ اس کے بعد مولانا ولی اللہ سعیدی فلاحی (نائب امیر جماعت اسلامی ہند) نے کلیدی خطاب کیا۔ جماعت اسلامی ہند نے کہا کہ اس جلسہ عام میں لوگوں نے شرکت فرما کر اپنی دینی حمیت اور ملی غیرت کا مظاہرہ کیا اور اس جلسے میں شریک ہو کر فلسطینی جیالوں کے ساتھ ہونے کا ثبوت پیش کیا۔
خبر کا کوڈ : 1141108
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش