0
Tuesday 11 Jun 2024 20:26

سندھ میں نئے اسکولز کی رجسٹریشن کیلئے نیا ضابطہ اخلاق جاری

سندھ میں نئے اسکولز کی رجسٹریشن کیلئے نیا ضابطہ اخلاق جاری
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن پروفیسر محمد افضال سندھ نے نئے اسکولز کی رجسٹریشن کے لیے نیا ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے۔ نئے ضابطہ اخلاق کے مطابق، شہر کے مضافاتی علاقوں میں پری پرائمری ایلیمنٹری اسکولز قائم کرنے کے لیے یہ شرط رکھی گئی ہے کہ پلاٹ کم از کم 200 گز کا ہو۔ شہر کے پوش علاقوں میں پرائمری ایلیمنٹری اسکولز قائم کرنے کے لیے پلاٹ 400 گز کا ہو، آر سی سی بلڈنگ ہو اور اس میں 10 کمرے ہوں۔ شہر کے مضافاتی علاقوں میں سیکنڈری اور او اور اے لیول کے اسکولز کے قیام کے لیے کم از کم پلاٹ کا 400 گز کا ہونا جبکہ شہر کے پوش علاقوں میں ایسے اسکولز قائم کرنے کے لیے پلاٹ کا کم از کم 600 گز کا ہونا اور عمارت میں کم از کم 15 کمرے ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ رجسٹریشن کے لیے اسکول کی بلڈنگ کا منظور شدہ نقشہ، آلات سے لیس سائنس لیب، کمپیوٹر لیب، لائبریری کے اندر مناسب تعداد میں متعلقہ کتابیں، کینٹین، پینے کے لیے صاف پانی، صاف ستھرے واش رومز اور سی سی ٹی وی کیمرا لازمی قرار ہیں۔ لہٰذا تمام افراد اور سوسائٹیز وغیرہ اسکول کھولنے سے قبل معیار پر توجہ رکھیں کیونکہ معیار پر پورا نہ اترنے والے اسکولز کو کسی صورت رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ جاری نہیں کیے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1141113
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش