0
Tuesday 11 Jun 2024 20:39

مفاہمت کی پالیسی چاہتے ہیں، حکومت کی ناکامیاں ہمارے گلے پڑیں گی، خورشید شاہ

مفاہمت کی پالیسی چاہتے ہیں، حکومت کی ناکامیاں ہمارے گلے پڑیں گی، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کی ناکامیاں ہمارے گلے پڑیں گی۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو میں خورشید نے کہا کہ حکومت کے چین اور آئی ایم ایف سے معاہدوں سے متعلق لاعلم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بجٹ کا علم نہیں کون سا ہے اور کیسا ہے؟ حکومت نے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا۔ پی پی رہنما نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف اور چین سے معاہدوں سے متعلق ہم لاعلم ہیں، پارلیمنٹ کو ضابطہ اخلاق کے تحت چلنا چاہیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے اگر شرائط طے کی ہیں تو حکومت کو ہمیں اعتماد میں لینا چاہیئے تھا، حکومت کا فرض ہے وہ اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلے۔ خورشید شاہ نے یہ بھی کہا کہ ہم لڑنا نہیں ہم مفاہمت کی پالیسی چاہتے ہیں، حکومت کی ناکامیاں ہمارے گلے میں پڑیں گی۔ پی پی رہنما نے کہا کہ حکومت کے ساتھ کھل کر کھڑے ہیں، پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہے اس میں فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی بھی اپنا رول ادا کر کے پارلیمنٹ کو مضبوط بنائے، پیپلز پارٹی کے پی ٹی آئی کے ساتھ بیک ڈور رابطے نہیں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1141115
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش