0
Tuesday 11 Jun 2024 21:15

کراچی کیلئے 500 ارب کا ترقیاتی بجٹ مخصوص کیا جائے، منعم ظفر کا مطالبہ

کراچی کیلئے 500 ارب کا ترقیاتی بجٹ مخصوص کیا جائے،  منعم ظفر کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے وفاقی بجٹ برائے سال 2024-25ء کے حوالے سے مطالبہ کیا ہے کہ بجٹ میں مہنگائی کی شرح کو کم کرکے عام افراد کو ریلیف دیا جائے، تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ کیا جائے۔ ادارہ نور حق میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منعم ظفر نے کہا کہ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے کم از کم 500 ارب روپے کا بجٹ مخصوص کیا جائے، عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت کم ہونے کے باوجود اس تناسب کے بجائے معمولی کمی کی جارہی ہے، پیٹرول کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی جائے تاکہ شہریوں کو کچھ نہ کچھ ریلیف مل سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف پیٹرول کی قیمت 15 روپے کم کرنے کا اعلان کرتے ہیں لیکن متعلقہ وزارت ان کے اعلان کو رد کر کے 15 روپے کے بجائے 4 روپے 74 پیسے کم کردیتے ہیں، عام افراد بڑھتی ہوئی مہنگائی و بے روزگاری کے باعث پہلے ہی بجلی اور گیس کے بھاری بلوں کی وجہ سے پریشان ہیں، دوسری جانب مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ دیہاڑی دار مزدور کا زندگی گزارنا مشکل ہوتا جارہا ہے، غربت کے خاتمے کے بجائے غریب کو ہی ختم کیا جارہا ہے، حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ کم سے کم مزدور کی تنخواہ 32 ہزار روپے ہوگی لیکن آج تک اس پر عمل نہیں ہوسکا۔
خبر کا کوڈ : 1141121
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش