0
Tuesday 11 Jun 2024 21:18

سوشل میڈیا کنٹرول کیلئے حکومت کا فائروال لگانے کا فیصلہ

سوشل میڈیا کنٹرول کیلئے حکومت کا فائروال لگانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے سوشل میڈیا پر کنٹرول کے لیے فائر وال لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حکومت نے فائر وال نصب کرنے کے لیے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے کمپنیوں (آئی ایس پیز) کو رضامند کرلیا ہے، جس کے ذریعے سوشل میڈیا کو کنٹرول کیا جا سکے گا۔ رپورٹ کے مطابق فائر وال خصوصی فیچر ڈیپ پیکٹ انسپکشن کی صلاحیت کی حامل ہوگی جس سے ڈیٹا کی لیئر 7 تک دیکھا جاسکے گا اور سوشل میڈیا ڈیٹا کو فلٹر کیا جاسکے گا۔ فائر وال نہ صرف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ پوائنٹس کی نشاندہی کرسکے گی بلکہ ایپلی کیشن کے بجائے آئی پی لیول پر ڈیٹا بلاک کرسکے گی۔

رپورٹ کے مطابق یہ فائر وال پروپیگنڈہ پوائنٹس، آئی ڈیز کو بلاک کرنے کی صلاحیت رکھے گی۔ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیوالی کمپنیوں پر فائر وال نصب ہوگی جس کی تنصیب کی کچھ قیمت حکومت ادا کرے گی جبکہ باقی قیمت انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیوالی والی کمپنیاں ادا کریں گی۔ پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیوالی کمپنیوں کو راضی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنیاں لائسنس کی شق کے مطابق غیرقانونی مواد کی روک تھام کیلئے اقدامات کی پابند ہیں۔ ادھر وزارت آئی ٹی کا کہنا ہے کہ فائر وال کی تنصیب پی ٹی اے کا دائرہ اختیار ہے۔
خبر کا کوڈ : 1141122
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش