0
Tuesday 11 Jun 2024 21:21

فاروق ستار کو سنگین دھمکیاں موصول ہونے کا انکشاف

فاروق ستار کو سنگین دھمکیاں موصول ہونے کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کو سنگین دھمکیاں موصول ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی فاروق ستار نے سیکیورٹی کے معاملے پر آئی جی، ایڈیشنل آئی جی اور چیئرمین تھریٹ اسسمنٹ کمیٹی کو خط لکھ دیا۔ فاروق ستار نے خط میں لکھا ہے کہ سرجانی ٹاؤن میں زمینوں پر قبضے کے خلاف آواز اٹھانے پر دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے دوران بھی سنگین دھمکیاں ملیں، عبوری حکومت میں مجھے اضافی نفری دی گئی تھی، جو واپس لے لی گئی۔ ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا ہے کہ آئی جی اور ایڈیشنل آئی جی سندھ سیکیورٹی مسائل کو سنجیدگی سے دیکھیں۔
خبر کا کوڈ : 1141123
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش