0
Tuesday 11 Jun 2024 21:26

علامہ شبیر میثمی سے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد کی ملاقات

علامہ شبیر میثمی سے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی سے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد نے زہرا اکیڈمی کراچی میں اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی ہوا۔ اس موقع پر علامہ شبیر حسن میثمی کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ غزہ، رفاح سمیت پورا فلسطین اس وقت استعمار و صیہونیت کی ظلم و تشدد کی آگ کے سبب مظلومیت کی کربناک تصویر بن گیا ہے، فلسطینی مسلمانوں پر سفاکیت کی تمام حدیں پار کر دی گئی ہیں، فلسطین میں فلسطینی مسلمانوں پر ہونے والے مظالم نے دنیا میں ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔

علامہ شبیر میثمی کا کہنا تھا کہ بدترین ظلم اور بربریت ہونے کے باوجود او آئی سی کا کردار بھی اب مشکوک نظر آتا ہے، اگر امریکہ اور اسرائیل یہ سمجھ رہے ہیں کہ اس ظلم کے ذریعے وہ فلسطین پر قابض ہو جائیں گے تو وہ احمقوں کی دنیا میں رہتے ہیں۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ فلسطین فلسطینی مسلمانوں کا ہے اور فلسطین کا مسئلہ فلسطینی مسلمانوں کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے گا، امت مسلمہ اپنے فلسطینی مسلمانوں کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔
خبر کا کوڈ : 1141126
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش