0
Tuesday 11 Jun 2024 22:05

لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 11 دہشتگرد ہلاک

لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 11 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 11 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لکی مروت میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا، دہشتگرد موقع پر ہی مارے گئے، دہشتگردوں کے کئی ٹھکانے تباہ کردیئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روز بارودی سرنگ دھماکے میں کیپٹن سمیت 7 جوان شہید ہوئے تھے، سکیورٹی فورسز نے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1141145
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش