0
Tuesday 11 Jun 2024 22:19

آئندہ بجٹ پر مشاورت کے لیے شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات

آئندہ بجٹ پر مشاورت کے لیے شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کی ہے۔ ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں وزیرمنصوبہ بندی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی معاشی اور مالی صورتحال پر گفتگو کی گئی اور آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے سے متعلق تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت اور وزیراعظم نے آئندہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں پر بات کی، جبکہ شہباز شریف نے صدر مملکت کو حالیہ دورہِ چین کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے وزیراعظم کو ملکی ترقی اور معاشی اہداف کے حصول میں تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ بجٹ میں غریب اور متوسط طبقات کا خاص خیال رکھیں۔
 
خبر کا کوڈ : 1141146
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش