0
Tuesday 11 Jun 2024 22:37

وفاقی حکومت کا عید قربان پر 3 چھٹیاں دینے کا اعلان

وفاقی حکومت کا عید قربان پر 3 چھٹیاں دینے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ پر 3 چھٹیاں دینے کا اعلان کر دیا۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے منظوری کے بعد عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق 17 جون بروز پیر سے 19 جون بروز بدھ تک عید قربان کی تعطیلات ہوں گی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ ڈویژن کی سمری کی منظوری دی۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ تمام سرکاری اور نجی ادارے 17 سے 19 جون تک عیدالاضحیٰ کے سلسلے میں بند رہیں گے۔ واضح رہے کہ چند روز سے وفاقی اور پنجاب حکومت کی جانب سے اس بار عید الاضحیٰ پر طویل تعطیلات کی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔
خبر کا کوڈ : 1141149
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش