0
Tuesday 11 Jun 2024 22:57

حماس کے جال میں پھنس کر 4 اسرائیلی فوجی ہلاک، 7 زخمی

حماس کے جال میں پھنس کر 4 اسرائیلی فوجی ہلاک، 7 زخمی
اسلام ٹائمز۔ غزہ میں حماس کے جھانسے میں آکر چار اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے، جبکہ دیگر سات زخمی ہوئے، حماس کی جانب سے بچھائے گئے جال کے تحت فوجی ایک عمارت میں داخل ہوئے جو ان کے اوپر ہی آگری۔ صہیونی میڈیا کے مطابق ان چار فوجیوں کی ہلاکت کے بعد غزہ میں حماس کے ہاتھوں مارے جانے والے فوجیوں کی تعداد 300 ہو گئی ہے۔ ان ہلاکتوں میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے جو ہفتے کو چار مغویوں کو بچانے کے لیے کیے گئے آپریشن کے دوران مارا گیا تھا۔ اسرائیلی ڈیفنس فورسز کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق، فوجیوں نے رفح کے شبورہ محلے میں ایک مشکوک گھر کے اندر دھماکہ خیز مواد پھینکا تھا، تاکہ کسی ممکنہ ٹریپ جیسے کہ پوشیدہ بم وغیرہ کو متحرک کیا جا سکے، لیکن اس کے نتیجے میں کوئی دھماکہ نہ ہوا تو وہ اندر داخل ہوگئے۔ جیسے ہی ان فوجیوں میں سے دو تین منزلہ عمارت میں داخل ہوئے، ایک دھماکہ ہوا جس سے عمارت کا کچھ حصہ ان پر گر گیا۔ آئی ڈی ایف نے بتایا کہ چار فوجیوں کی ہلاکت کے علاوہ دھماکے میں مزید سات فوجی زخمی ہوئے، جن میں پانچ کی حالت تشویشناک ہے۔ آئی ڈی ایف نے کہا کہ بعد میں اسے گھر کے اندر ایک سرنگ کا شافٹ ملا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ عمارت ممکنہ طور پر حماس کے کسی کارکن کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 1141150
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش