0
Tuesday 11 Jun 2024 23:21

کراچی والے ٹیکس کے جال میں پھنس گئے، ہر گاڑی سے ٹول ٹیکس لینے کا فیصلہ

کراچی والے ٹیکس کے جال میں پھنس گئے، ہر گاڑی سے ٹول ٹیکس لینے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ اہل کراچی ٹیکس کے جال میں پھنس گئے، سٹی گورنمنٹ نے سڑک پر چلنے والی ہر گاڑی سے ٹول ٹیکس لینے کا فیصلہ کرلیا۔ سٹی کونسل نے شاہراہوں اور پلوں پر چلنے والی گاڑیوں سے ٹیکس لینے اور کے الیکٹرک کے ذریعے میونسپل ٹیکس وصول کرنے کی قراردادیں منظور کرلیں۔ حزب اقتدار نے حزب اختلاف کے تحفظات کے باوجود کے الیکٹرک کے بلز کے ذریعے میونسپل ٹیکس وصول کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی۔ سٹی کونسل اجلاس میں اہل کراچی سے شاہراہوں اور پلوں پر گاڑی چلانے پر ٹول ٹیکس وصول کرنے کی قرارداد منظور کی گئی۔ ٹول ٹیکس کی وصولی کیسے ہوگی؟ تاحال فیصلہ نہیں ہو سکا ہے، جبکہ میونسپل ٹیکس بجلی کے بلوں میں لگے گا۔ 101 سے 200 یونٹ تک کے بل پر ماہانہ 20 روپے اور 300 یونٹ تک کے بل پر ماہانہ 160 روپے میونسپل ٹیکس لگے گا۔ وصول ہونے والے 4 میں سے تقریباً پونے 3 ارب روپے کونسل ارکان کو ترقیاتی کاموں کیلئے ملیں گے، باقی رقم کے ایم سی بڑے منصوبوں کیلے استعمال کرے گی۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ٹول ٹیکس سے 70 کروڑ اور میونسپل ٹیکس کی مد میں سوا 4 ارب روپے ٹیکس وصول ہوگا۔ اس پر قائد حزب اختلاف سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا کہ کے الیکٹرک کو آج دودھ کی رکھوالی کا کام سونپ دیا گیا ہے۔ جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی پر عدالت جانے کا عندیہ دیدیا۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ٹول ٹیکس کی عوام کی جیبوں پر دن دہاڑے ڈاکا ڈالنے کے مترادف ہے۔ سٹی کونسل کے اجلاس میں 6 قراردادیں منظور کی گئیں، اس موقع پر ایوان کے الیکٹرک کے خلاف نعروں سے گونج اٹھا، بعد ازاں اجلاس کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے اس ٹیکس کی وصولی پر اسٹے دیا ہوا ہے، تاہم پچھلی سماعت پر عدالت نے کہا تھا کہ سٹی کونسل کو شہریوں سے ٹیکس لینے کا حق ہے، کونسل پہلے اس ٹیکس کی قرارداد منظور کرکے توثیق کرے۔
خبر کا کوڈ : 1141162
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش