0
Wednesday 12 Jun 2024 00:38

اورنج لائن ٹرین ٹریک کی مرمت کیلئے ٹھیکیداروں کو نوازنے کا پلان بن گیا

اورنج لائن ٹرین ٹریک کی مرمت کیلئے ٹھیکیداروں کو نوازنے کا پلان بن گیا
اسلام ٹائمز۔ اورنج لائن ٹرین ٹریک کی مرمت کے لئے ٹھیکیداروں کو مبینہ نوازنے کا پلان بن گیا۔ شہر کے میگا پراجیکٹ اورنج لائن ٹرین میں بھی بے ضابطگیاں آنا شروع ہو گئیں، 0.62 بلین ڈالر سے تعمیر ہونے والے انفراسٹرکچر کی مرمت کے نام پر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کی تیاری کر لی گئی۔ ٹھیکیداروں کو نوازنے کے لئے قوانین کو پس پشت ڈالنے کا انکشاف ہوا ہے۔ اورنج ٹرین ٹریک کی مرمت و بحالی کے لئے نیا کنٹریکٹر ہائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ معاہدے کے مطابق 5 سال تک ٹریک کی مرمت و بحالی کی ذمہ داری کنٹریکٹر کی ہے۔ 5 سال تک نجی کمپنی حبیب کنسٹرکشن اور زیڈ کے بی نے ٹریک مرمت کا کام کرنا ہے۔

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے ٹرین ٹریک کے سول سٹرکچر میں خرابیوں سے کنٹریکٹر کو آگاہ کیا۔ کنٹریکٹر نے ایک سال قبل کی گئی نشاندہی کو تاحال ٹھیک نہ کیا۔ دونوں کنٹریکٹرز نے اکتوبر 2025ء تک اورنج ٹرین ٹریک کی مرمت کا کام کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق جولائی 2024ء میں نجی کمپنی کو ٹریک کی مرمت و بحالی کا ٹھیکہ دے دیا جائے گا۔ ایک سال قبل ہی اورنج ٹرین کے کنٹریکٹر کو ریلیف دینے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1141174
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش