0
Friday 10 Jan 2014 20:32

عالمی میلاد کانفرنس، طاہرالقادری ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے

عالمی میلاد کانفرنس، طاہرالقادری ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے
اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کی 30ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔ سربراہ عالمی میلاد کانفرنس شیخ زاہد فیاض، سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور اور سیکرٹری جواد حامد انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان کے ہمراہ کل بروز ہفتہ مینار پاکستان کے سبزہ زار کا دورہ کریں گے اور انتظامات کو حتمی شکل دیں گے۔ ترجمان کے مطابق امسال مینار پاکستان میں ہونیوالی میلاد کانفرنس میں صرف لاہور سے لاکھوں مرد و خواتین شرکت کریں گے جبکہ ملک بھر کے 250 شہروں میں ہونیوالے میلاد کے اجتماعات میں ویڈیو لنک کے ذریعے سالانہ عالمی میلاد کانفرنس کی کارروائی براہ راست دکھائی جائیگی۔ ڈاکٹر طاہر القادری ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرینگے۔ تحریک منہاج القرآن کی سالانہ عالمی میلاد کانفرنس اس لحاظ سے انفرادیت کی حامل ہو گی کہ امسال صرف اہل لاہور اس میں شرکت کریں گے اور ملک کے دیگر شہروں میں بھی بڑے بڑے میلاد اجتماعات ہوں گے جن میں موجود شرکاء کی بڑی تعداد LED سکرینز کے ذریعے لاہور میں ہونیوالی عالمی میلاد کانفرنس کو براہ راست دیکھ سکیں گے۔ تحریک منہاج القرآن کے ترجمان کے مطابق اس طرح پورے ملک میں ملینز کی تعداد میں لوگ میلاد کانفرنس میں شریک ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 339742
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے