اسلام ٹائمز۔ لکی مروت میں پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران پانچ اشتہاری مجرموں سمیت 23 افراد گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ ڈی پی او اسماعیل کھاڑک کی نگرانی میں پولیس نے تجوڑی اور دیگر علاقوں میں رات گئے سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن میں ریزرو پولیس اور ایلیٹ فورس کے اہلکار شامل تھے۔ آپریشن کے دوران 23 افراد کو گرفتار کیا گیا، جن میں 5 افراد عادی مجرم اور عدالت سے سزا یافتہ ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔ پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران خطرناک مفرور مجرموں کے ٹھکانے بھی مسمار کئے گئے ہیں۔