0
Friday 17 Nov 2023 13:31

غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت پر صحافی سید نوید حیدر ہاشمی سے خصوصی گفتگو

متعلقہ فائیلیںسید نوید حیدر ہاشمی کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے صحافی، تجزیہ کار اور بروقت گروپ کے چیف ایگزیکٹیو ہیں۔ انہیں شعبہ ادب میں امتیازی مرتبہ حاصل کرنے پر تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا ہے۔ انہوں نے اردو اور انٹرنیشنل ریلیشنز میں ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کیں ہیں۔ وہ گزشتہ آٹھ سال سے پورے بلوچستان میں شائع ہونے والے بروقت نیوز پیپز اور بروقت ٹی وی کے چیف ایگزیکٹیو ہیں، جبکہ شعبہ صحافت میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ کوئٹہ میں بطور صحافی اپنا کردار ادا کرنے والے سید نوید حیدر ہاشمی مقامی و ملکی سیاست سمیت عالمی صورتحال پر بھی کڑی نظر رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے سید نوید حیدر ہاشمی سے غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کے حوالے سے گفتگو کی اور عالمی میڈیا، او آئی سی اور دیگر ممالک کے کردار کے حوالے سے بات کی۔ اپنی گفتگو کے دوران انہوں نے غزہ کو اسرائیل کا قبرستان قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج امریکہ کی حمایت، جدید اسلحے اور دنیا کی بہترین ٹیکنالوجی کے باوجود غزہ میں زمینی حملہ کرنے میں ناکام ہو رہا ہے۔ غزہ میں حملے کے بعد اسرائیل فیس سیفنگ کی تلاش میں ہے۔ وہ دلدل میں پھنس چکا ہے، جبکہ حماس نے اسرائیل کے ڈیفنس سسٹم کو پہلے ہی دن ناکام کر دیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1096275
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش