1
Sunday 4 Feb 2024 22:58

تازہ ترین عالمی و علاقائی خبروں پر مشتمل اسلام ٹائمز کا خصوصی نیوز بلیٹن

متعلقہ فائیلیںخصوصی نیوز بلیٹن کے موضوعات:

1۔ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی حالات کے ذمہ دار مسلط کردہ حکمران ہیں، کوئٹہ میں ایم ڈبلیو ایم کے انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم رہنماء نے کہا کہ ہم گلگت بلتستان سے لے کر کوئٹہ بلوچستان تک اور کراچی کے آخری کناروں تک تقریباً چھ کروڑ سے زیادہ ہیں۔ ہم بہت بڑی طاقت ہیں۔ اپنے آپ کو کمتر نہیں سمجھنا چاہیئے۔ ملک اس وقت نازک ترین موڑ پر ہے۔ ہم اب بحرانوں کی دلدل میں دھنس چکے ہیں۔ ان حالات کے ذمہ دار وہ ہیں، جو ہم پر مسلط رہے۔ پاکستان کی بقا کیلئے مجلس وحدت مسلمین کا ساتھ دیں۔

2۔ جنوبی کوریا نے نامناسب تبصرے پر روسی سفیر کو طلب کرلیا، رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا نے روسی الزام کو بے ہودہ اور جاہلانہ قرار دیتے ہوئے روسی سفیر کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا اور اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا تھا کہ جزیرہ نما کوریا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی بنیادی طور پر امریکا اور اس کے اتحادیوں بشمول جمہوریہ کوریا اور جاپان کی ڈھٹائی کی پالیسی کی وجہ سے ہے۔ روسی ترجمان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے، جب جنوبی کوریا اور امریکا نے الزام عائد کیا ہے کہ شمالی کوریا نے یوکرین کے خلاف جنگ میں روس کو مہلک ہتھیار فراہم کیے ہیں۔ یاد رہے کہ روس نے حال ہی میں شمالی کوریا کے ساتھ اپنے سفارتی اور تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کیا ہے، جبکہ جنوبی کوریا کا زیادہ جھکاو امریکا کی جانب ہے۔

3۔ ناروے نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے فلسطینی ریاست لازمی ہے، ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایڈے نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فلسطینی ریاست ضروری ہے اور دو ریاستی حل اسرائیل کے بھی مفاد میں ہے۔ ناروے کے وزیر خارجہ نے دو ریاستی حل کے حوالے سے سوال پر کہا کہ اوسلو معاہدے کے تحت دو ریاستی حل کی تجویز ایک مرتبہ پھر ابھر کر سامنے آئی ہے، لیکن اسرائیل کے موجودہ وزیراعظم کی جانب سے دو ریاستی حل سے انکار تشویش ناک بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی کئی حکومتوں نے اس بات کا اعادہ کیا تھا کہ فلسطین کا حل دو ریاستوں کے قیام پر ہوگا، جس میں خود مختار فلسطینی ریاست اور اسرائیل کی ریاست شامل ہے اور معاہدے کے تحت دونوں پرامن رہیں گے۔

4۔ چلی کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی، 46 افراد ہلاک، متعدد شہری لاپتہ ہوگئے، جنوبی امریکی ملک چلی کے وسطی اور جنوبی علاقوں کے جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ کے باعث 46 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ صدر نے ہنگامی صورتحال کا اعلان کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ساحلی شہروں والپاریسو اور وینا دیل مار میں ہزاروں ایکڑ کا رقبہ جل کر راکھ میں تبدیل ہوگیا۔ جنگلات کے قریب واقع گھر اور کئی گاڑیاں آگ کی لپیٹ میں آگئیں، خوفناک آگ کے باعث 51 افراد ہلاک ہوچکے۔ حکام نے رہائشی علاقوں سے شہریوں کا انخلا کرایا جبکہ 2 کے قریب افراد تاحال لاپتہ ہیں، حکام نے شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

5۔ عراق و شام پر امریکی حملوں کے بعد اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب، عرب میڈیا کے مطابق روس کی درخواست پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس نے عراق اور شام پر امریکا اور برطانیہ کے مشترکہ حملوں کی مذمت بھی کی ہے۔ روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایک بار پھر بین الاقوامی قوانین کی بے توقیری کا مظاہرہ کیا ہے، حملوں میں عام شہری مارے گئے۔

6۔ یمن نے ایلات پر اپنے حملوں کی تصدیق کر دی، یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحییٰ السریع نے اعلان کیا ہے کہ یمن نے مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہ ایلات کو اپنے متعدد بیلسٹک میزائلوں کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔ مذکورہ میزائل حملے پر تاکید کرتے ہوئے یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ یمنی فضائیہ نے اس دوران ایلات کی بندرگاہ پر واقع متعین شدہ صیہونی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

7۔ چین کے بعد طالبانی سفیر ازبکستان میں بھی تعینات، طالبانی وزیر برائے معادن شہاب الدین دلاور کے فرزند مغفور اللہ شہاب نے ازبکستان میں طالبانی سفیر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ اس موقع پر تاشقند میں افغان سفارتخانے کے عملے کے ہمراہ منعقد ہونے والی ایک تقریب سے خطاب میں مغفور اللہ شہاب نے ملکی سفارتخانے کی سربراہی کو صرف ذمہ داریوں کا تسلسل قرار دیا اور زور دیتے ہوئے اعلان کیا کہ طالبان و دوسرے فریقوں کے درمیان اختلافات موجود ہیں، تاہم ان اختلافات کو اپنی حدود میں رہنا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 1113916
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش