2
Tuesday 14 May 2024 17:28
ملتان، مظفرگڑھ اور خانیوال کے عزاداروں کو باعزت بری کرایا

ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ کے صوبائی صدر انجینئر سخاوت علی کا خصوصی انٹرویو 

جنوبی پنجاب میں 135 وکلاء ہمارے رابطہ میں ہیں اور 48 باقاعدہ ہماری کور ٹیم کا حصہ ہیں
متعلقہ فائیلیںانٹرویو: ثقلین نقوی

انجینئر سخاوت علی پیشے کے اعتبار سے انجینئر ہیں اور ایک رجسٹرڈ فرم کے مالک ہیں، رئیل اسٹیٹ کے بزنس سے وابستہ ہیں، مجلس وحدت مسلمین کے پرانے ساتھیوں میں شمار ہوتا ہے، ایم ڈبلیو ایم میں ضلعی کابینہ، صوبائی کابینہ میں بطور سیکرٹری سیاسیات کام کرچکے ہیں۔ اسکے علاوہ مرکزی سیاسی کونسل کے ممبر رہے ہیں، ملتان کے حلقہ پی پی 218 میں ہونیوالے ضمنی الیکشن میں مجلس وحدت مسلمین کے اُمیدوار کے طور پر حصہ لے چکے ہیں، گذشتہ سال مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے عزاداری ونگ کا شعبہ بنایا گیا اور انہیں جنوبی پنجاب کی صدارت سونپی گئی، انجینئر سخاوت علی ڈویژنل سطح پر امن کمیٹی کے ممبر ہیں، عزاداری اور عزاداروں کو درپیش مشکلات کے حوالے سے پیش پیش رہتے ہیں، سماجی اور فلاحی ادارے بصیرت ویلفیئر آرگنائزیشن کے بانی ہیں۔ اسلام ٹائمز نے جنوبی پنجاب میں عزاداروں کو درپیش مشکلات، عزاداری پر لگنے والی پابندیوں، مقدمات، شیڈول فورتھ اور بانیان مجالس، امام بارگاہوں کے مسائل کے حوالے سے انٹرویو کیا، جو حاضر خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1135028
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش