0
Thursday 23 May 2024 20:18

مولانا سید ارشد حسین موسوی کا حج بیت اللہ کی مناسبت پر خصوصی انٹرویو

متعلقہ فائیلیںمولانا آغا سید ارشد حسین موسوی کا تعلق جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام سے ہے۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان سے وابستہ ہیں اور وادی بھر میں دینی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے بڈگام میں ایک خصوصی نشست کے دوران مولانا سید ارشد موسوی سے حج بیت اللہ موسوی کے موضوع پر خصوصی انٹرویو کیا، جس میں انکا کہنا تھا کہ حج باہمی اخوت، مساوات اور مظلومیت جہاں کی دادرسی پر آمادہ کرتا ہے۔ یہ حج فقط رسم و روایت نہیں ہے بلکہ  امام راحل (رہ) اور رہبر معظم کی تعلیمات کے مطابق یہ اہم ترین برنامہ ریزی ہے اور اگر ایک سال بھی حج کے حقیقی معنوں پر عمل کیا جائے تو مسلمانوں کے تمام مسائل کا حل ممکن ہے۔ اس سال کا حج مسلمانوں سے کیا خاص تقاضا یہ کرتا ہے کہ ہم فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کریں اور اسرائیل کے خلاف متحد ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سات ماہ سے فلسطین میں قتل و غارتگری کا بازار گرم ہے، ظالم و جابر سے برات کیلئے حج ہمیں آمادی کرتا ہے۔ فلسطینیوں کی مظلومیت اور اسرائیل کی جنایت کاری کو نظرانداز کرکے حج ابراہیمی ادا نہیں ہوسکتا ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1136499
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش