0
Wednesday 22 May 2024 22:26

تحریک حسینی کے زیراہتمام ایرانی صدر اور انکے رفقاء کی یاد میں مجلس ترحیم کا انعقاد

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس این حسینی

ایران میں ہونے والے دردناک سانحے میں شہید ہونے والے ایرانی صدر آیۃ اللہ سید ابراہیم رئیسی، امام جمعہ تبریز آیۃ اللہ سید محمد علی آل ہاشم اور انکے دیگر باوفا ساتھیوں کی یاد میں تحریک حسینی کے زیراہتمام آج مدرسہ آیۃ اللہ خامنہ ای پاراچنار میں مجلس ترحیم کا انعقاد ہوا۔ جس میں علمائے کرام سمیت کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی ہوئی۔ تلاوت اور قرآن خوانی کے بعد علمائے کرام نے مجمع سے خطاب کیا۔ اجتماع سے تحریک حسینی کے سپریم لیڈر علامہ سید عابد الحسینی، تحریک حسینی کے صدر علامہ سید تجمل الحسینی، مدرسہ کے استاد علامہ سید محمد حسین طاہری اور دیگر نے خطاب کیا۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے سید ابراہیم رئیسی کی شہادت کو امت مسلمہ بالخصوص اسلامی جمہوریہ ایران اور فلسطین کے مظلوم عوام کے لئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ انکے خوف سے جن لوگوں کی نیندیں حرام تھیں۔ بے شک وہ لوگ خوشی اور آرام محسوس کر رہے ہونگے۔ خیال رہے کہ اس سانحے کے بعد پاراچنار کی پوری فضا سوگوار ہوگئی ہے۔ علاقے کے دو سو سے زائد امام بارگاہوں میں اجتماعات اور مجالس امام حسین علیہ السلام کا انعقاد کیا گیا۔ علاقائی عوام کے پیجز اور سوشل اکاونٹ اسی واقعے سے وابستہ پوسٹوں سے بھرے پڑے ہیں۔  قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1136841
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش