0
Thursday 23 May 2024 15:04

شهید حسین امیر عبداللهیان کو حرم شاہ عبدالعظیم (ع) کے احاطے میں سپرد خاک کر دیا گیا

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ شهید "حسین امیر عبداللهیان" کو آہوں اور سسکیوں میں حرم حضرت شاہ عبدالعظیم حسنی (ع) کے صحن امام خمینی رہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ اس موقع پر قائم مقام ایرانی صدر "محمد مخبر"، قائم مقام وزیر خارجہ "علی باقری"، غلام علی حداد عادل و دیگر حکومتی شخصیات موجود تھیں۔ واضح رہے کہ 19 مئی کو ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ "حسین امیر عبداللہیان" کے ہیلی کاپٹر کو اس وقت حادثہ پیش آیا جب وہ آذربائیجان کی سرحد پر قیز قلعہ ڈیم کا افتتاح کر کے واپس تبریز جا رہے تھے۔ اس ہیلی کاپٹر میں سوار تمام آٹھ افراد شہید ہو گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 1137028
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش