0
Friday 24 May 2024 19:09
دین و دنیا

فلسطین مظلوم اور مقتدر

24 مئی 2024ء
متعلقہ فائیلیںپروگرام دین و دنیا
عنوان: فلسطین مظلوم اور مقتدر 
میزبان محمد سبطین علوی
مہمان حجت الاسلام والمسلمین اسد نقوی
24 مئی 2024ء

خلاصہ گفتگو 
اسلام صلح اور امن پر بہت زیادہ تاکید کرتا ہے لیکن یہ صلح اور امن اس وقت تک ممکن نہیں ہے جب تک ظلم اور ظالم کے خلاف کھڑا نہ ہوا جائے اور مظلوم کی دادرسی نہ کی جائے۔ 

قران مجید کی متعدد ایات میں اس پر بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے۔  جیسا کہ سورہ نساء کی ایت نمبر 75 میں ارشاد ہوا ہے 
"اور آخر تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ تم اللہ کی راہ میں اور ان کمزور مردوں, عورتوں اور بچوں کے لئے جہاد نہیں کرتے ہو جنہیں کمزور بناکر رکھا گیا ہے اور جو برابر دعا کرتے ہیں کہ خدایا ہمیں اس قریہ سے نجات دے دے جس کے باشندے ظالم ہیں اور ہمارے لئے کوئی سرپرست اور اپنی طرف سے مددگار قرار دے دے" (نساء 75)

اور سیرہ و روایات پیغمبر صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور اہل بیت علیہم الصلوۃ والسلام میں بھی اس پر بہت زیادہ تاکید ملتی ہے
جیسا کہ حضرت امام جعفر صادق علیہ الصلوۃ والسلام پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے روایت کرتے ہیں: مَنْ سَمِعَ رَجُلًا يُنَادِي يَا لَلْمُسْلِمِينَ فَلَمْ يُجِبْهُ فَلَيْسَ بِمُسْلِم‏؛ جس نے بھی ایک ایسے شخص کو سنا کہ جو مسلمانوں کو پکار رہا ہو اور وہ مسلمان اس کا جواب نہ دے تو وہ مسلمان نہیں ہے۔ 

آج کے دور میں فلسطین مظلوم واقع ہوا ہے اور وہاں پر نہتے مظلوم فلسطینی بچوں خواتین اور مردوں پر ظلم اٹھائے جا رہے ہیں تو ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم ایک مسلمان ہونے کے ناطے ان کی ہر قسم کی معاونت اور مدد کریں اور اپنے مسلمان ہونے کا حق ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 1137205
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش