0
Friday 24 May 2024 20:01

شہید ابراہیم رئیسی انقلاب اسلامی کا حاصل تھے، ایم ڈبلیو ایم کراچی کے تحت تعزیتی ریفرنس

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس ایم عابدی

 مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام صدر جمہوری اسلامی ایران آیت اللہ ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اور دیگر حکومتی و مذہبی شخصیات کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادتوں کی یاد میں تعزیتی ریفرنس صوبائی سیکریٹریٹ وحدت ہاؤس سولجر بازار کراچی میں منعقدہوا۔ تعزیتی ریفرنس سے ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید باقر عباس زیدی، جعفریہ الائنس کے صدر علامہ سید رضی جعفر نقوی، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل  علامہ شبیر حسن میثمی، جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، بزرگ عالم دین علامہ شیخ محمد سلیم، ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ کے صدر  علامہ محمد حسین رئیسی،، جنرل سیکریٹری علامہ اصغر حسین شہیدی، معروف ذاکر اہل بیتؑ علامہ باقر حسین زیدی، ایم ڈبلیو ایم کے ڈویژنل صدر علامہ صادق جعفری، ڈویژنل رہنما علامہ مبشرحسن، علامہ حیات عباس نجفی، علامہ نشان حیدر ساجدی و دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ شہید ابراہیم رئیسی انقلاب اسلامی کا حاصل تھے، وہ حقیقی معنیٰ میں رہبر انقلاب کے مطیع تھے، ایک جفا کش سیاست دان جو عوام کی خدمت کیلئے دن کا چین دیکھتا تھا نہ رات کا آرام، دور دراز علاقوں میں جاکر غریبوں کی داد رسی کرنا اور ان کی دلجوئی کرنا شہید کا وطیرہ تھا، حکومت اسلامی کے قیام کے بعد سے لیکر تا دم مرگ شہید ابراہیم رئیسی نے مختلف شعبہ جات میں خدمات انجام دیں۔ مقررین نے کہا کہ شہید ڈاکٹر ابراہیم رئیسی نوجوانی میں ایران عراق جنگ میں محاذ کے فرنٹ لائن پر نظر آئے، چیف جسٹس آف ایران مقرر ہوئے تو انصاف کی اعلیٰ مثالیں قائم کیں، حرم مطہر امام رضاؑ کے متولیٰ بننے تو زائرین کے لئے جدید سہولیات کا انتظام کیا، انہوں نے مختصر سیاسی زندگی میں عالمی سطح پر اپنا لوہا منوالیا تھا۔ مقررین نے مزید کہا کہ انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں جب یہ نظام اسلامی پوری دنیا کو ظلم و جور سے نجات دلانے کا وسیلہ بننے گا اور امام مہدیؑ کی عالمی اسلامی حکومت کا زمینہ ساز قرار پائے گا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1137213
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش