0
Saturday 25 May 2024 22:03

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کا سیمینار سے خطاب

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ آسمان گرے یا زمین، ہم نے پیچھے نہیں ہٹنا، قرآن مجید اور آئین پاکستان ہی ہمیں نجات دلا سکتے ہیں، آئین موجود ہونے کے باوجود اس پر عمل نہیں ہو رہا، گاؤں میں بھی ایک ضابطے کے تحت زندگی گزاری جاری ہے، تبھی ہی معاملات چل پاتے ہیں، ہم فوج کے خلاف نہیں ہیں مگر فوج کو سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرنا ہوگی، اگر آئین پر عمل ہوگا تبھی پاکستان ترقی کرے گا اور سب کچھ اچھا لگے گا۔ عمران خان آزاد ہوں گے اس پر پی ٹی آئی کو اُن کی رہائی کا مطالبہ نہیں کرنا چاہیئے، ایک دن وہ ہمارے ساتھ بیٹھے ہوں گے۔ اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب میں محمود خان اچکزئی نے ایرانی صدر کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1137329
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش