0
Saturday 25 May 2024 23:04

عدت کیس پر علمائے کرام کی اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ عدت جیسے معاملے پر پاکستانی تاریخ کے شرمناک کیس پر علماء کرام نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ علمائے کرام نے کہا کہ شریعت کے مطابق عدت کے معاملے میں عورت کی بات حتمی ہوتی ہے، اس کے برخلاف کیس کرنے والوں کی بات مان کر بشریٰ بی بی کے خلاف فیصلہ دینے اور کیس کرنے والوں کا احتساب کیا جانا چاہیئے۔ نیشنل پریس کلب میں سابق وفاقی وزیر نور الحق قادری، چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا اور مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے دیگر علماء کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ نور الحق قادری نے کہا کہ آج عمران خان اور ان کی اہلیہ کے بارے میں انتہائی متنازعہ فیصلے پر بات کریں گے، یہ ضروری ہے کہ علماء و مشائخ قوم کے ساتھ اس موضوع پر بات کریں، متنازعہ فیصلہ یکطرفہ فیصلہ اور شریعت محمدی سے متصادم ہے، سب متفق ہیں کہ عورت کا قول معتبر ہوتا ہے، متنازعہ اور غیر منصفانہ فیصلے نے آسان کر دیا کہ کوئی بھی مرد سالوں بعد سابق بیوی کو عدالت میں گھسیٹے، عدلیہ سے گزراش ہے کہ اس متنازعہ فیصلے کو واپس لیا جائے، تمام ملوث افراد گڑگڑا کر اللہ اور متاثرہ فریق سے معافی طلب کریں، تمام تنظیموں سے بھی گزارش ہے کہ اس پیغام کی بھرپور حمایت کی جائے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1137547
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش