0
Thursday 6 Jun 2024 01:00

سینیٹر علامہ ناصر عباس جعفری کا امام خمینی کی برسی کے اجتماع سے خطاب

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ایرانی سفارتخانے کے زیراہتمام امام خمینی کی برسی کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف سیاسی و مذہبی شخصیات سمیت دیگر کو مدعو کیا گیا، اس موقع پر شرکا سے خطاب خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ سینیٹر علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ امام خمینی کے تمام افکار کی جڑیں قرآن مجید سے تھیں، انہوں نے فلسطین کی حمایت کا اقدام بھی قرآنی ڈاکٹرین سے کیا، مکتب اہل بیت میں انسان کی شناخت ظالم اور مظلوم کے پیرا ہے میں کی گئی ہے، رہبر انقلاب کی حکمت عملی کے نتیجے میں خطے میں امریکا کی تمام حکومت عملی ناکام ثابت ہوئی ہے، ایرانی قیادت نے حماس کی ہر لحاظ سے مدد کی ہے، انہیں ڈکیٹ نہیں کیا بلکہ انہیں طاقتور بنایا ہے، اگر یہی حکمت عملی کشمیر میں اپنائی جاتی تو آج یہ حالات نہ ہوتے، امریکی کی جیو پولیٹکس ویسٹ ایشا میں شکست کھا چکی ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1139675
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش