0
Saturday 8 Jun 2024 15:59

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا جے ڈی سی کے دفتر کا دورہ، قربانی کیلئے دو عدد اونٹ عطیہ

متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے عیدالاضحی کی آمد پر قربانی کیلئے فلاحی ادارے جے ڈی سی کو دو عدد سفید اونٹ عطیہ کردیئے۔ جے ڈی سی کے صدر دفتر کا دورہ کرتے ہوئے فلاحی ادارے کو مستحقین کے لئے قربانی کے جانوروں کا تحفہ دینے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ جے ڈی سی کی عید الاضحیٰ پر تیاری انتہائی شان دار ہوتی ہے، مجھے مستحق افراد کے لئے قربانی کے کام میں حصہ لینے پر خوشی ہے، ظفر عباس کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جو ہمیشہ سفید پوش گھرانوں میں خوشحالی کیلئے کوشاں رہتے ہیں اور یہ امید کی کرن ہیں، پاکستان کی سرزمین پر جو ظفر عباس کام کررہے ہیں وہ لائق تحسین ہے، آئی ٹی کا کام ہو، فری ڈائیلاسز ہو، دسترخوان امام حسنؑ ہو، فری لیب جیسے کام ہوں جس میں لاکھوں روپے کے ٹیسٹ فری ہوتے ہیں، یہ سب ظفر عباس کی عظیم خدمات ہیں۔ اس موقع پر ظفر عباس کا کہنا تھا کہ جے ڈی سی کی جانب سے  مستحقین کیلئے کی جانے والی قربانی جس میں سینکڑوں اونٹ، سینکڑوں گائے، سینکڑوں بکرے قربان کئے جائیں گے اور  ان کا گوشت کراچی کی مختلف بستیوں میں تقسیم کیا جائے گا، گورنر سندھ کی جانب سے قربانی کیلئے اونٹ دیئے جانے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1140241
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش