0
Monday 10 Jun 2024 16:36

سکردو، عظمت شہداء و حمایت فلسطین کانفرنس سے علامہ راجہ ناصر کا خطاب

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے زیر اہتمام سکردو میں عظمت شہداء و حمایت فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام غیور اور باہمت ہیں، اپنا اور اپنے حقوق کا دفاع کرنا جانتے ہیں، گلگت بلتستان کی زمینوں پر قبضہ ہو رہا ہے، ہم مرجائیں گے لیکن اپنی زمینوں پر قبضہ ہونے نہیں دیں گے، ہمارے حقوق پامال ہو رہے ہیں، ہمارے حقوق غصب ہوتے رہیں گے تو ہم اٹھیں گے اور اپنے حقوق کا دفاع کریں گے، ظالم کے آگے سر نہ جھکانا اصلی دستور زندگی ہے، ہم کبھی ظالموں کے سامنے نہیں جھکیں گے، ظالم کے سامنے سر خم تسلیم یزیدیت ہے، حسینیت میں غلامی کی گنجائش نہیں۔
 
چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ اس وقت جی بی کے اندر زمینوں پر ناجائز قبضہ کرنا ظلم ہے، پہاڑ ،دریا زمین جی بی کی عوام کے ہیں، طاہر القادری صاحب پر جب ظلم ہوا تب بھی ہم نے ڈٹ کر ان کا ساتھ دیا، عمران خان کے ساتھ ایک اصول کے تحت کھڑا ہوں اور کھڑا رہونگا، میں نے عمران خان کا ساتھ دیا تو کوئی ڈر نہیں ہے، میں اپنے سینے میں گولی کھاؤں گا، جو بھی ظالم ہے، پہاڑ ،دریا زمین گلگت جی بی کی عوام کا حق ہے، عوام کا حق ہے کہ وہ پسند کا حکمران چنیں، 8 فروری کو پاکستان کے عوام کے حقوق کو پامال کیا گیا، تم جیلر نہیں کہ وفاداروں کو جیل میں ڈالیں، ہماری بیٹیوں کے شوہر لاپتہ ہیں، کتنا ظلم ہے، ہمارے جوان اور سیاسی کارکنان بے قصور جیلوں میں ہیں۔
 
عدت کا جھوٹا کیس بنا کر عمران خان کو جیل میں ڈال دیا گیا ہے جو کہ شرعی اصولوں کے خلاف ہے، گلگت بلتستان کے عوام 76 سال سے پاکستان میں شامل ہونا چاہتے ہیں نہیں بنا رہے، یہاں کی زمینوں، معدنیات، پانی کے مالک گلگت بلتستان کے عوام ہیں، جو پاکستان کو توڑنا چاہتے ہیں ہم انہیں توڑ دیں گے، عوام کا ہر طرف سے گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے، معدنیات پر کام کرنے والوں کو کام کرنے نہیں دیا جا رہا، گلگت بلتستان کے تمام فرقے ایک جان کے مانند ہیں، دیامر بھاشا ڈیم متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کے ساتھ کوئی بھی زیادتی برداشت نہیں کریں گے، ہم آپ کے حقوق کی جنگ لڑیں گے، ہم آپ کے ترجمان ہیں، یہ نہیں ہو سکتا کہ فلسطین کی طرح باہر کے لوگ آ کر مالک بن جائیں اور مقامی لوگ انکے ملازم ہوں۔
 
ان کا مزید کہنا تھا کہ بلاسٹنگ مواد پر پابندی عوام پر ظلم ہے، یونیورسٹی کے نام پر پانچ سو کنال کو پانچ ہزار کنال بنا کر قبضہ کیا جا رہا ہے، ایک سازش کے تحت مالک کو نوکر اور نوکر کو مالک بنا یا جا رہا ہے، میں اپنے سینے میں گولی کھاؤں گا مظلوم کو بچانے کی کوشش کروں گا، فلسطین کے عوام ہمارے سر کا تاج ہے، فلسطینیوں کی صبر و استقامت ہمارے لئے نمونہ عمل ہے، غزہ کے مظلوم صبر کا پیکر ہیں، لاشیں زمین پر پڑی ہوئی ہیں لیکن اف تک ان کی زبان پر نہیں ہے، ساری دہشت گرد تنظیمیں امریکہ کی بنائی ہوئی ہیں، فلسطینی کاز کی امام خمینی نے ترجمانی کی کہ وہ مظلوم ہیں اور یہی سید الشہداء حضرت امام حسین ع کا درس ہے کہ مظلوم کے حامی و ناصر رہنا ہے، اس وقت سارے مظلومین متحد اور یکجا ہیں، ہمیں فخر ہے کہ ہم ظالموں کے ساتھ نہیں ہیں ہمیں فخر ہے کہ ہم ظالموں کو جا کر نہیں ملتے، ہمارے لیئے باعث عزت و وقار ہے کہ ہمارا لیڈر بہادر، بابصیرت، مدبر و عوام کا محبوب ترین رہنما ہے، ہمیں سید علی خامنہ ای کی لیڈرشپ پر فخر ہے۔
خبر کا کوڈ : 1140752
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش