0
Tuesday 11 Jun 2024 20:52

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے نیدر لینڈز کی سفیر ہینی دی وریس کی ملاقات

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے نیدر لینڈز کی سفیر ہینی دی وریس نے ملاقات کی۔ ملاقات میں موسمی تبدیلی  کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اپنی گفتگو میں مراد علی شاہ نے کہا کہ دو ہزار بائیس کے تباہ کن سیلاب کی بحالی پر کام کررہے ہیں۔ ہینی دی وریس نے کہا نیدرلینڈ زکی زرعی بینک سندھ میں زرعی جدت کے حوالے سے قرض فراہم کرنا چاہتی ہے، جس کا مثبت جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ  نے کہا کہ زراعت کی ترقی کے لیے سندھ حکومت نیدر لینڈز کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے نیدر لینڈز  کے سرمایہ کاروں کو کراچی میں ویسٹ واٹر  ٹریٹمنٹ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ نیدرلینڈز کی سفیر نے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ کے پراجیکٹ کی تفصیلات مانگی۔

ینی دی وریس کو جواب میں مراد علی شاہ نے محکمہ سرمایہ کاری کے آفس سے رابطہ کرکے پراجیکٹ کی تفصیلات مہیا کرنے یقین دہانی بھی کروائی۔ ملاقات میں ڈیری یا لائیو اسٹاک کے شعبوں میں سندھ حکومت اور نیدرلینڈز کا مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا اور اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے گفت و شنید کی گئی۔ اس دوران وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ کے عوام مذہبی تفریق میں یقین نہیں رکھتے، سندھ سے ایک ہندو ایم این اے اور ایک ایم پی اے برائے راست منتخب ہوئے ہیں، یہ ہندو، مسلم اکثریت والے حلقوں سے منتخب ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا پیپلز پارٹی ہر قسم کی تفریق سے بالاتر ہوکر عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1141116
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش