0
Tuesday 11 Jun 2024 20:56

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے چین کے قونصل جنرل کی ملاقات

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے چین کے قونصل جنرل یانگ یونڈونگ نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر چین کے کمرشل قونصلیٹ  لی یونگ اور وائس قونصل Xie Shuye بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، ایس آئی ایف سی کے منصوبوں سمیت دیگر امو رپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں آئی ٹی کلاسز کے طلباء کو مفت چائنیز زبان سکھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے گہری ہے، چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کی سرمایہ کاری سے غربت اور بیروزگاری کے خاتمہ میں مدد مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ سے خطہ میں خوشحالی کا نیا دور شروع ہونے جارہا ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں چینی زبان کے کورسز جلد شروع کئے جائیں گے، اس ضمن میں گورنر ہاوس میں 50 ہزار طلباء جبکہ 4 لاکھ 50 ہزار طلباء کو آن لائن چینی زبان کے کورسز کروائے جائیں گے۔ بعدازاں گورنر سندھ کے ہمراہ چین کے قونصل جنرل نے آئی ٹی مارکی اور امید کی گھنٹی کا دورہ کیا۔ گورنر سندھ نے قونصل جنرل کو امید کی گھنٹی کے اغراض و مقاصد کے حوالہ سے آگاہ کیا۔ چین کے قونصل جنرل نے آئی ٹی کلاسز کے انتظامات اور طلباء کو دی جانے والی سہولیات کو سراہتے ہوئے کہا کہ گورنر سندھ کے فلاحی اقدامات قابل تحسین اور خوش آئند ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1141117
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش