0
Sunday 21 Apr 2024 21:46

خضدار، پی بی 20 کے ضمنی انتخابات میں شفیق مینگل کو ایک اور شکست کا سامنا

خضدار، پی بی 20 کے ضمنی انتخابات میں شفیق مینگل کو ایک اور شکست کا سامنا
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے حلقے پی بی 20 کے ضمنی انتخابات میں شفیق مینگل کو ایک اور شکست کا سامنا ہو گیا۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق ضمنی انتخابات میں بی این پی کے امیدوار جہانزیب مینگل سب سے آگے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آج بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کی نشست حلقہ پی بی 20 خضدار میں ضمنی انتخابات ہوئے۔ حلقے کے 100 میں سے 88 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آ گئے ہیں۔ جس کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدوار میر جہانزیب مینگل نے 28 ہزار سے زائد ووٹ لئے ہیں، جبکہ جھالاوان عوامی پینل کی جانب سے انتخابات میں حصہ لینے والے دہشتگرد تنظیم کے رہنماء شفیق مینگل نے 12 ہزار ووٹ لئے ہیں۔ واضح رہے کہ ماضی میں شفیق مینگل شدت پسندی اور کالعدم دہشتگرد تنظیم کی سربراہی میں ملوث رہنے کے باعث مطلوب رہے ہیں، تاہم آج انہیں ایک سیاسی شخصیت کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ شفیق مینگل پر بلوچستان میں ڈیتھ اسکواڈ کی سربراہی کا بھی الزام ہے۔
خبر کا کوڈ : 1130190
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش