0
Monday 22 Apr 2024 22:47

اگر پاک ایران بہتر تعلقات امریکا کے مفاد میں نہیں تو وہ امریکا کا مفاد ہے، ہمارا نہیں، ملیحہ لودھی

اگر پاک ایران بہتر تعلقات امریکا کے مفاد میں نہیں تو وہ امریکا کا مفاد ہے، ہمارا نہیں، ملیحہ لودھی
اسلام ٹائمز۔ امریکہ میں پاکستان کی سابق سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ اگر پاک ایران بہتر تعلقات امریکا کے مفاد میں نہیں تو وہ امریکا کا مفاد ہے، ہمارا نہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کے ایران کے ساتھ تعلقات امریکا کا نہیں ہمارا معاملہ ہے، اگر پاک ایران بہتر تعلقات امریکا کے مفاد میں نہیں تو وہ امریکا کا مفاد ہے، ہمارا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر کا دورہ اس لیے بھی اہم ہے کہ کچھ عرصہ پہلے دونوں ممالک میں کشیدگی ہوئی تھی، کشیدگی سے ہوئے نقصان کے ازالہ کے لیے بھی یہ اقدامات ضروری ہیں۔ ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کے تعلقات 70 دہائیوں سے مضبوط رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1130532
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش