0
Wednesday 24 Apr 2024 18:08

یکم مئی کو قومی فلسطین کانفرنس امت مسلمہ کی ترجمانی کرے گی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد

یکم مئی کو قومی فلسطین کانفرنس امت مسلمہ کی ترجمانی کرے گی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ یکم مئی کو قومی فلسطین کانفرنس منعقد ہو رہی ہے، جس میں قومی جماعتوں کے قائدین شریک ہوں گے۔ یہ کانفرنس امت مسلمہ کی ترجمانی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ یہ کانفرنس کی میزبان مرکزی جمعیت اہلحدیث ہے، لیکن یہ قومی اور ملی آواز ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا پروفیسر ساجد میر کی زیر صدارت کانفرنس سے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن، جمعیت علمائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل اویس نورانی، وفاق المدارس العربیہ کے سربراہ مفتی تقی عثمانی، ڈاکٹر حافظ عبدالکریم، لیاقت بلوچ، مولانا عبدالغفور حیدری، ڈاکٹر علی محمد ابو تراب خطاب کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہل حدیث راوی روڈ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں صوبائی ناظم مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب مولانا یونس آزاد اور جمعیت اساتذہ کے سیکرٹری جنرل حافظ عثمان ظہیر سمیت دیگر بھی شریک ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں قومی قیادت فلسطین پر امت مسلمہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا فلسطین کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، اسرائیل ایک ظالم، جابر اور غاصب ریاست ہے، دنیا اس کا ساتھ دینے کی بجائے، مظلوم فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام قائدین سے رابطے کیے جا رہے ہیں۔ کانفرنس کی کامیابی کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 1130705
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش