0
Saturday 27 Apr 2024 18:15

امام خمینی (رہ) کی توہین کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے، مولانا سبط شبیر قمی

امام خمینی (رہ) کی توہین کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے، مولانا سبط شبیر قمی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیروان ولایت کے صدر مولانا شبیر احمد صوفی و سرپرست اعلٰی مولانا سبط محمد شبیر قمی نے ’’این سی ای آر ٹی‘‘ کی جانب سے رہبر کبیر حضرت امام خمینی (رہ) سے متعلق درسی کتاب میں گستاخانہ اور گمراہ کن سبق شامل کرنے کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے مذکورہ پبلشر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ مولانا سبط شبیر قمی نے کہا کہ امام خمینی (رہ) کروڑوں مسلمانوں بلکہ دنیا بھر کے مستضعفین و مظلومین کے دلوں کی دھڑکن ہے اس کے خلاف جو بھی زبان درازی یا گستاخی کی کوشش کرے گا اس کی زبان کاٹ دی جائے گی۔

مولانا سبط شبیر قمی نے کہا کہ منظم سازش کے تحت گمراہ کن پروپیگنڈے چلائے جارہے ہیں لیکن دشمن کو پتہ نہیں کہ افکار خمینی پوری دنیا پر چھائے ہوئے ہیں اور وہ زندہ ہیں تا روز قیامت زندہ رہیں گے۔ انہوں نے بھارتی مسلمانوں کے ذمہ داروں خاص طور پر مسلم پرسنل لاء بورڈ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس پبلشر جو خود برائیوں کا مجموعہ ہے کے خلاف سخت کاروائی کریں اور اس پبلشر کی کتابوں کا مکمل طور پر بائیکاٹ کا اعلان کریں۔ انہوں بھارتی حکومت خاص طور پر منسٹری آف ایجوکیشن سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ پبلشر کی لائسنس منسوخ کرکے اس کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جائے تاکہ شر پھیلانے والوں کی حوصلہ شکنی ہوجائے۔
خبر کا کوڈ : 1131508
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش