0
Wednesday 29 Aug 2012 20:28

کے پی این کے رپورٹر اسحاق جلال پر پولیس تشدد کی مذمت کرتے ہیں، امتیاز علی تاج

کے پی این کے رپورٹر اسحاق جلال پر پولیس تشدد کی مذمت کرتے ہیں، امتیاز علی تاج
اسلام ٹائمز۔ گلگت پریس کلب کے صدر امتیاز علی تاج نے اسکردو میں کے پی این کے رپورٹر اسحاق جلال پر پولیس تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب سے موجودہ حکومت برسر اقتدار آئی ہے تب سے صحافیوں پر تشدد کے واقعات بڑھ رہے ہیں، وزیراعلیٰ مہدی شاہ کی اسکردو میں موجودگی کے باوجود اس طرح کا اقدام حکومت کی خواہش و تائید کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی آشیرباد سے گزشتہ دو مہینوں کے دوران صحافیوں پر ایک درجن سے زائد تشدد کے واقعات رجسٹرڈ ہوئے اور حکومت صحافیوں کے ساتھ انتقامی کاروائیاں کر رہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے اسکردو کے صحافیوں سے مکمل یکجہتی اور پولیس تشدد سے زخمی ہونے والے صحافی اسحاق جلال سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت صحافیوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا ازالہ کرے اور تشدد کرنے والے پولیس اہلکار فوری معافی مانگیں ورنہ پورے گلگت بلتستان کیسطح پر بھرپور احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 191128
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش