0
Friday 31 Jan 2014 09:32

بھارت، بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر کی تفتیش نہیں ہوگی، کیجیروال

بھارت، بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر کی تفتیش نہیں ہوگی، کیجیروال
اسلام ٹائمز۔ دہلی کے وزیراعلٰی اروند کیجریوال نے شہر کے جامعہ نگر علاقے میں ہونے والے بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر کیس کی از سرنو تفتیش کروانے سے انکار کردیا ہے، وزیرِاعلی نے 1984ء کے سکھ مخالف فسادات کی تحقیقات کرانے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد ان سے پوچھا گیا تھا کہ کیا وہ بٹلہ ہاؤس پولیس مقابلے کی بھی انکوائری کرائیں گے؟ لیکن مسٹر کیجریوال نے کہا کہ عدالت اس کیس میں اپنا فیصلہ سنا چکی ہے اور حکومت عدالت کے فیصلے کا احترام کرتی ہے، یہ کیس بند ہوچکا ہے، بٹلہ ہاؤس انکوائنٹر 2008ء میں پیش آیا تھا، پولیس کا الزام تھا کہ مسلمانوں کی گنجان آبادی والے بٹلہ ہاؤس نامی علاقے کے ایک فلیٹ میں انڈین مجاہدین کے دہشت گردوں نے پناہ لے رکھی تھی، اس سال 19 ستمبر کی صبح پولیس کے خصوصی سیل نے وہاں کارروائی کی جس کے دوران گولیوں کا تبادلہ ہوا اور اس مقابلے میں 2 مسلمان نوجوان اور ایک پولیس انسپکٹر ہلاک ہوگئے، اس پولیس مقابلے کے فوراً بعد کئی سرکردہ سیاسی رہنماؤں نے پولیس کے موقف کی صداقت پر شبہہ ظاہر کیا تھا اور تب سے ہی انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے بہت سے کارکنوں، مسلم تنظیموں اور سیاسی رہنماؤں کی جانب سے یہ الزام عائد کیا جاتا رہا ہے کہ اس مقابلے میں بے گناہ اور غیر مسلح مسلمان نوجوانوں کو مارا گیا تھا، لیکن دہلی کی ایک عدالت اب اس کیس کے اصل ملزم کو عمر قید کی سزا سنا چکی ہے اور حکومت کا کہنا ہےکہ عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد مزید تفتیش کی گنجائش باقی نہیں رہتی۔
خبر کا کوڈ : 346891
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش