0
Monday 25 Aug 2014 23:28

ڈی آئی خان، جی پی او کی وین پر دہشت گردوں کا دستی بم سے حملہ، ایک اہلکار جاں بحق

ڈی آئی خان، جی پی او کی وین پر دہشت گردوں کا دستی بم سے حملہ، ایک اہلکار جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جنرل پوسٹ آفس کی وین پر نامعلوم دہشت گردوں کا دستی بم سے حملہ ایک اہلکار جان بحق دو شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے نواحی علاقہ ظفر آباد کالونی نہر کے قریب موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم دہشت گردوں نے جنرل پوسٹ افس کی وین پر اس وقت فائرنگ اور دستی بم سے حملہ کر دیا، جب ظفر آباد ڈاکخانہ سے وین ڈاک لیکر واپس جی پی او آ رہی تھی۔ نہر کے قریب موٹر سائیکل پر سورا دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کر دیا، جس سے جی پی او کا ایک اہلکار عبدالقیوم جان بحق ہوگیا جبکہ دو اہلکار نعمت اللہ اور جہانگیر شدید زخمی ہوگئے، جن کو فور ی طور پر ڈسٹرکٹ اسپتال پہنچایا گیا۔ اسپتال ایمرجنسی ڈیوٹی پر کوئی ڈاکٹر نہ ہونے سے ذخمی عبدالقیوم ذخموں کی تاب نہ لاتے ہو دم توڑ گیا، جبکہ دو زخمی اہلکاروں کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ اسپتال میں ڈاکٹر کی غیر موجودگی پر جی پی او ملازمین نے شدید احتجاج کیا۔ واضع رہے کہ گذشتہ روز نامعلوم مسلح افراد کلاچی ڈاکخانے میں داخل ہوئے تھے، اور دو لاکھ کے قریب نقدی لے اڑے تھے، جبکہ اس سے قبل بھی دین پور روڈ پر پوسٹ آفس کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تھی، ظفر آباد کالونی کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او صادق بلوچ موقع پر پہنچ گئے اور پورے علاقہ کی ناکہ بندی کرا دی تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق تین مشکوک افراد کو گرفتار کر کے تفشیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 406648
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش