0
Sunday 19 Oct 2014 04:37

سنی شیعہ مسلمان اپنے اتحاد کے ذریعے اور نادِ علی (ع) پڑھ کر تکفیریوں کا خاتمہ کر دینگے، مطلوب اعوان

سنی شیعہ مسلمان اپنے اتحاد کے ذریعے اور نادِ علی (ع) پڑھ کر تکفیریوں کا خاتمہ کر دینگے، مطلوب اعوان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما مطلوب اعوان نے کہا ہے کہ کل بھی لبیک یارسول اللہ اور لبیک یاحسین کہنے والوں نے پاکستان بنایا تھا، آج بھی یہی شیعہ سنی محب وطن عوام پاکستان بچانے کی تحریک چلا رہے ہیں، آج شیعہ سنی مسلمان ملکر پاکستان میں تکفیری دہشتگردوں کا مقابلہ اپنے اتحاد و وحدت سے کر رہے ہیں، آج بھی علامہ ناصر عباس جعفری اور صاحبزادہ حامد رضا کی قیادت میں شیعہ سنی عوام متحد ہے۔ امروہہ گراؤنڈ انچولی سوسائٹی میں ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے زیر انتظام شہدائے راہ ولایت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مطلوب اعوان نے کہا کہ شیعہ سنی اتحاد کا جو یہ سفر جاری ہے، یہ سفر امام حسین کی تعلیمات کا نتیجہ ہے، ہم اسی اتحاد و وحدت کے ذریعے ناد علی پڑھ کر پاکستان سے تکفیریوں دہشتگرد عناصر کا صفایا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات کے موقع پر تمام محب وطن عوام مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل کو ووٹ دیکر کامیاب کرکے اسمبلیوں میں پہنچائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 415315
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش