اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے ایک مکان میں بارودی مواد کے دھماکے سے گھر کے دو کمروں کو نقصان پہنچا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق گذشتہ شب بڑوخیل میں محمود نامی شخص کے مکان میں دھماکہ ہوا تھا تاہم اس وقت ان کے اہل و عیال پڑوس میں گئے ہوئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں جو جلد مکمل کرلی جائیں گی۔