0
Friday 25 May 2018 14:37

فاٹا انضمام کے بعد اب شمالی اور جنوبی پشتونخواء کو یکجا کرنیکی جدوجہد کرینگے، اصغر خان اچکزئی

فاٹا انضمام کے بعد اب شمالی اور جنوبی پشتونخواء کو یکجا کرنیکی جدوجہد کرینگے، اصغر خان اچکزئی
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے فاٹا کے خیبر پشتونخواء میں انضمام کو عوامی نیشنل پارٹی کے قومی اہداف میں سے ایک اور ہدف کا حصول قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس پر پشتون سیاسی و جمہوری قوتیں مبارکباد کی مستحق ہیں۔ جمعیت علماء اسلام اور پشتونخوامیپ کے کارکن اپنے قائدین سے بل کی مخالفت کی وجوہات ضرور پوچھیں۔ کوئٹہ پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی مخالفت کو تاریخ کے اوراق میں لکھا جائے گا۔ اب شمالی اور جنوبی پشتونخواء کو یکجا کرنے کے ہدف کے حصول کیلئے جدوجہد کرینگے۔ بلوچستان عوامی پارٹی کی طرز سیاست سے متفق نہیں۔ اس طرز سیاست کی نہ صرف پہلے مخالفت کرتے رہے ہیں، بلکہ اب بھی اس کے مخالف ہیں۔ 26 تاریخ کو ایک سیاسی جماعت کا کانگرا منعقد کیا جا رہا ہے، دیکھتے ہیں اس جماعت کے قائدین بھی (باپ) پارٹی کی طرز پر عہدے دیتے ہیں یا جمہوری انداز اختیار کیا جاتا ہے۔ نواز شریف کا آج کا رونا کوئی معنی نہیں رکھتا، اسے اس وقت آواز بلند کرنی چاہیئے تھی، جس وقت وہ وزیراعظم تھے۔ عمران خان کے دھرنے کو تمام پارلیمانی سیاسی جماعتوں نے مل کر ناکام بنایا، لیکن بحران سے نکلنے کے بعد میاں نواز شریف احسان فراموش نکلے اور انہوں نے اس اتحاد کو پارہ پارہ کر دیا ہے۔

 
خبر کا کوڈ : 727200
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش