0
Thursday 24 May 2018 23:56

صہیونی حکومت کیجانب سے شام کے "الضبعه" ائر بیس پر میزائل حملہ

صہیونی حکومت کیجانب سے شام کے "الضبعه" ائر بیس پر میزائل حملہ
اسلام ٹائمز۔ شام کی سرکاری نیوز ایجنسی نے فوجی ذرائعے کے حوالے سے صوبہ حمص کے فوجی ہوائی اڈے پر میزائل حملہ ہونے کی خبر دی ہے۔ میڈیا ذرائع نے شام کے صوبہ حمص کے مضافات میں واقع ہوائی اڈے میں کئی دھماکوں ہونے کی  اطلاع دی ہیں۔ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ صوبہ حمص کے جنوبی مضافات میں فوجی اڈے "الضبعہ" پر میزائل حملہ ہوا ہے۔ شام کے اس میڈیا نے فوجی ذریعے سے نقل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ شام کے دفاعی میزائل سسٹم نے اس حملے کا مقابلہ کیا اور حملے کے مقاصد کے حصول کو ناکام بنا دیا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شام کی فوج اور سرکاری پوزیشنوں پر ہونے والا یہ دوسرا حملہ ہے۔ اس سے قبل امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے دیرالزور میں شام کی فوجی پوزیشنوں پر حملہ کیا تھا۔ الضبعہ کا فوجی ہوائی اڈہ صوبہ حمص کے جنوب اور لبنان کے ساتھ شام کی سرحد کے قریب واقع ہے۔ شامی ذرائعے نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایک صہیونی لڑاکا جنگی طیارے نے ذکر شدہ ہوائی اڈے پر 2 میزائل فائر کئے، شام کی بریگیڈ 72 اس کو ٹریس اور ان میں سے ایک میزائل کو اپنے نشانے پر لگنے سے پہلے ہی تباہ کرنے میں کامیاب ہوگئی تھی۔ عربی اسکائی نیوز چینل نے اپنے صحافی کے حوالے سے اسرائیلی حکومت کے لڑاکا طیاروں کی لبنان کی فضائی حدود میں وسیع پیمانے پر پرواز کرنے کی خبر دی ہے۔ امریکہ کی وزارت دفاع (پینٹاگون) نے اس خبر کے شائع ہونے کے کچھ دیر بعد ہی اعلان کیا تھا کہ "الضبعہ" کے فوجی ہوائی اڈے پر حملہ امریکہ کی زیر قیادت اتحادیوں نے نہیں کیا۔
خبر کا کوڈ : 727289
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش